خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کا انعقاد مشکوک قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں ، میں نہیں جانتا،لیکن ایسے فیصلے دیئے گئے جس سے ریاست کی بنیادیں ہل گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں،پارلیمنٹ کو جو زنجیریں پہنائی گئی ہیں عمران خان اس کھیل کا حصہ تھے ۔

عمران خان مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ، اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں ، میں نہیں جانتا،لیکن ایسے فیصلے دیئے گئے جس سے ریاست کی بنیادیں ہل گئیں، اب کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close