الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ  سے ہٹانے کی درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 3 رکنی کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کی۔آج نیوز کے مطابق عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس کیس پر سماعت سے روکا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کیس کی سماعت کرنا سخت ایکشن تو نہیں ہے، کسی عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت سے نہیں روکا۔درخواست گزار محمد آفاق کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز غلط ایڈرس

اور تاریخ پر موصول ہوئے، ایسا قدم الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطی ہے۔اونچا بولنے پر الیکشن کمیشن نے محمد آفاق کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اونچا بولنے سے آپ ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔الیکشن کمیشن نے محمد آفاق کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔الیکشن کمیشن نے محمد آفاق کی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close