لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرتہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قراردیدیں،عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں ، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں؟

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہاگیاہے کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close