عمران خان کے وارنٹ گرفتاری، عمران خان کے وکلاء کی ٹیم نے اگلا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ہے۔۔۔عمران خان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ انہوں نےایڈیشنل سیشن جج کا گزشتہ روز کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میںعمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close