سیاسی چوہا گرفتاری سے بچنے کیلئے زمان پارک میں بستر کے نیچے چھپا ہوا ہے، بلاول بھٹو نے طنز کر دیا

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنزیہ وار کیے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھایا جا رہا ہے کہ سیاسی چوہا گرفتاری سے بچنے کے لیے زمان پارک میں بستر کے نیچے چھپا ہوا ہے، اسی کو دکھایا جارہا ہے کہ چوہے کی ٹانگ میں درد ہے، چوہا ادھر سے اْدھر بھاگا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی اداروں سمیت ہم سب کی توجہ سیاسی چوہے کے بجائے پاکستان کے مسائل اور اس کی عوام کی طرف ہونی چاہیے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تاریخی معاشی صورت حال سے گزر رہا ہے، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم سابق وزیر اعظم گرفتاری سے گریزاں تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close