مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں، عمران خان پر ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہوچکے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غداری کے تازہ ترین مقدمے کیساتھ مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں، اب میرے خلاف 76 واں مقدمہ درج ہوا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف اب یہ 76 واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کے تازہ ترین مقدمے کیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔اسی طرح فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر دو نئے مقدمات کے اندراج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ان پر مقدمات کی تعداد 75 ہوگئی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ایک مقدمہ کوئٹہ اور دوسرا اسلام آباد میں درج کیا گیا، مقدمہ کوئٹہ اور دوسرا اسلام آباد میں درج کیا گیا، اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے نہ حیا۔مزید برآں لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چئیرمن و سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دو درخواستیں سماعت کے لئے مقرر نہ ہوسکی ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ کیس میں دائر درخواست کے علاوہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پر تحریک انصاف کے دھاوے کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی دائر دو درخواستوں پر اعتراض عائد کر دیا اور نشاندھی کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں۔

رجسٹرار آفس نے مطلوبہ دستاویزات کو درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنیکی ہدایت کردی اور عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کو دو درخواستیں واپس کردی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی ہدایت پر عمران خان کا وارنٹ لیکر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی تاہم عمران خان گرفتار نہ ہو سکے۔ عمران خان کے خلاف پولیس تھانہ رمنہ اسلام آباد میں یہ دو مقدمات درج ہیں جس میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں