عمران خان نے عدالتوں میں چلنے والے کیسز سے متعلق مدد مانگی تو ثاقب نثار نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لمبے عرصے بعد خاموشی توڑی ہے اور ایک ایک کر کے راز کھولنے لگے ہیں، ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان نے فون کر کے کیسز میں مدد مانگی لیکن میں نے انکار کر دیا۔

 

 

 

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ ثاقب نثار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کچھ دن قبل واٹس ایپ پر میسج کیا اور کہا کہ بات ہو سکتی ہے ؟ میں نے کہا جی ہو سکتی ہے ، انہوں نے رات آٹھ بجے فون کیا اور کہا کہ عدالتوں میں چلنے والے کیسز میں مدد چاہیے، لیکن میں نے واضح الفاظ میں انکار کرتے ہوئے معذرت کر لی کہ میں آپ کی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان سے دوستی ہے اور نہ ہی تعلق ہے ، انہیں کہا کہ آپ وزیراعظم رہ چکے ہیں، اداروں کا احترام کریں ۔ثاقب نثار نے کہا کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہو چکاہے اور کسی بھی وقت معلومات لیک ہو سکتی ہیں، ممکنہ طور پر ذاتی نوعیت کی گفتگو لیک ہو سکتی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ثاقب نثار نے کچھ دیر قبل نجی ٹی وی ڈان نیوز سے بھی خصوصی گفتگو کی تھی جس دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں لیکن جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سلام دعا بھیجتے رہتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں