مریم نواز حاضر ہوں، عدالت سے بلاوا آگیا

گوجرانوالہ (پی این آئی) ورکرز کنونشن میں پارک سے درخت کاٹنے کا الزام،گوجرانوالہ کی عدالت نے مریم نواز کو کل طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو ہونے والے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کے الزام میں مریم نواز کو 7 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 

 

 

 

ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد اعظم نے مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری کیا،ن لیگ سوشل میڈیا پنجاب کے ہیڈ،سٹی صدر اور جلسہ آرگنائزر کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے عدالت میں اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پیٹشن دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 3 مارچ کو ہونے والے ورکرز کنونشن کیلئے درخت کاٹے گئے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نے مریم نواز اور ن لیگی عہدیداروں کیخلاف تھانے میں درخواست دی ۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سرکاری پارک میں لگے جھولے، درخت اور پودے کاٹ کر چوری کیے گئے۔مسلم لیگ ن کی قیادت اور عہدیداروں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ فرقان بٹ نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سی پی او گوجرانوالہ کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کیا۔جبکہ دو روز قبل گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اجلاس کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف،پرویز رشید،رانا ثناء اللہ اور انجینئر خرم دستگیر نے شرکت کی،دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی شریک ہوئے۔

 

 

 

مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا کہ جب ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے،آج مشکل ضرور ہے،اللہ تعالیٰ کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close