بارشوں میں کمی، مارچ میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (پی این آئی)بارشوں میں کمی، مارچ میں موسم کیسا رہے گا؟۔۔ گذشتہ ماہ فروری کے دوران بارشوں میں 77 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے سبب ملک بھر میں ہیٹ ویو رواں ماہ (مارچ) میں ہی آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں سال مارچ ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو (گرمی کی لہر) آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی تاہم ملک کے دیگر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں