ان کی شکلیں ہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی؟ شیخ رشید جذباتی ہو گئے

راولپنڈی (پی این آئی) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 بندے جو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے آئے کیا ان کی شکلیں ہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی؟ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کے دور کا لیڈر عمران خان ہے، کل کا اللّٰہ کو پتہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ الیکشن سے بھاگنے کے لیے کوئی نہ کوئی حادثہ یا جرم کرے گا۔۔۔

شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمٰن کا فرنٹ مین کہہ رہا ہے کہ ابھی تک عدالتی حکم نامہ نہیں ملا، بلاول اور زرداری الیکشن کے لیے تیار ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول کی طرح یہ لوگ بھی بیرونِ ملک کے دورے کرنا شروع ہوگئے ہیں، فائدے بتائیں؟ ان کو سیاسی طورپر اتنی مار پڑے گی کہ انہیں منہ چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close