باہر نکلو بزدل آدمی! مریم نواز نے عمران خان کو للکار دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آ کر گرفتاری دیتا ہے۔۔۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میںمسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم۔۔۔ اس پیغام میںمریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بات سنیں نواز شریف! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close