نوکریاں ہی نوکریاں، ہزاروں بھرتیوں کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سندھ پولیس میں ڈرائیورز اور پولیس کانسٹیبلز کی گریڈ 7 کی 4569 اسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔امیدواروں کے پاس متعلقہ اضلاع کا ڈومیسائل، تعلیمی قابلیت اور طبی معیار کا ہونا لازمی ہے، امیدوار 31 مارچ 2023ء تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

سندھ پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی رینج میں مجموعی 1362 اسامیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیے 173، سٹی 104، کیماڑی 226، ایسٹ 283، ملیر 132، کورنگی 58، سینٹرل 275 اور ویسٹ کے لیے 111 امیدوار درکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close