موجیں ہی موجیں، ملک میں سونا مزیدسستا ہوگیا

کراچی(پی این آئی) ملک میں سونا مزیدسستا ہوگیا۔۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 روپے کم ہوکر 171468 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔وزیر خزانہ کے مطابق اس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جو کیا انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close