8مارچ کو خواتین مارچ ہوگا یا نہیں؟ انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں حکام نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے 2018 سے پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں عورت مارچ منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام نے ایک نوٹی فیکیشن کے ذریعے شرکاء کی جانب سے عام طور پر اٹھائے جانے والے متنازع پلے کارڈز اور بینرز کے علاوہ سکیورٹی خدشات کو مارچ کی اجازت نہ دینے کی وجہ بتائی۔ دوسری جانب عورت مارچ کے مقابلے میں حیا کے نام سے ہونے والے مظاہرے عام طور پر مذہبی گروہوں کی طرف سے اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے کیے جاتے ہیں۔ عورت مارچ لاہور کی ایک منتظم حبا اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہمارے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے سے ہمارے اجتماع کرنے کے حق کا انتظام کرنے کی ریاست کی صلاحیت پر سوال اٹھتا ہے۔ لاہور میں حکام کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے باوجود رواں سال حیا مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close