حمزہ شہباز کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، پاکستان آتے ہی کیا کرنیوالے ہیں؟

لاہور (پی این آئی)حمزہ شہباز کا پاکستان واپسی کا فیصلہ۔۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے امریکہ سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کا اگلے ہفتے پاکستان لوٹنے کا امکان ہے۔

انہوں نے اڑھائی ماہ امریکہ میں قیام کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے علاج کیلئے امریکہ گئے تھے۔حمزہ شہباز کی وطن واپسی کا فیصلہ پنجاب میں الیکشن کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے ، وہ پاکستان واپس آ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close