وہ وقت دور نہیں جب عمران خان دوبارہ وزیراعظم ہوں گے، کس نے پیشنگوئی کر دی؟

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان دوبارہ وزیراعظم ہوں گے،نواز شریف اور عمران خان کا موازانہ نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے میاں محمود الرشید اور وکلا رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلٰی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ملکی معیشت کا بیڑاغرق کرکے الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں،عوام ان کا احتساب کریں گے۔مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کو دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے،ملک مشکل میں ہے اور پی ڈی ایم ٹولے کے بیرون ملک دورے ختم نہیں ہو رہے،نوازشریف اور عمران خان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا،وہ وقت دور نہیں جب عمران خان دوبارہ وزیراعظم ہوں گے۔پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی ہے اور کارکن تیاری شروع کریں،ملک کے موجودہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں۔ یاد رہے کہ سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی پنجاب کے انتخابی دنگل کیلئے صف آراء ہو گئی اور عمران خان نے لاہور سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کر لیا ہے۔ پی پی 125 سے حماد اظہر،پی پی 160 سے مراد راس،پی پی 168 سے میاں محمود الرشید اور پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال میدان میں اتریں گے۔پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پی پی 145 سے فاروق خان اور پی پی 146 سے ملک وقار پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،پی پی 147 سے میاں عباد فاروق اور پی پی 150 سے منصب اعوان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی پی 151 سے قیصر بٹ،پی پی 148 سے عبدالکریم خان،پی پی 149 سے مہر وسیم اور پی پی 152 سے وسیم قادر کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ پی پی 169 سے میاں اکرم عثمان اور پی پی 162 سے ظہیر عباس کھوکھر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں