محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تا ہم گلگت بلتستان ،شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا،

گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور جیکب آباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران بابوسر ، استور، کالام اور بگروٹ میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، بگروٹ 10، بونجی 06، گلگت، سکردو، چلاس 05، خیبرپختونخوا میں پٹن 09،دیر 05، مالم جبہ، پاراچنار 04 ملی میٹر ہوئی۔بالاکوٹ، سیدو شریف 03، چراٹ 02،دروش 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شیخ ماندا 08، سمنگلی 06)، خضدار 06، ژوب03،

دالبندین 02، قلات، نوکنڈی 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 08، راولا کوٹ 07، کوٹلی 01 اور سندھ میں جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ بابوسر 05 انچ، استور 3.5، کالام 01 انچ اور بگروٹ میں ہلکی برفباری ہوئی، ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05، کالام منفی 03، گوپس اور ہنزہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں