اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے بجلی کے صارفین پر 335ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق وفاقی کابینہ نے3.23 روپےتک فی یونٹ سر چارج کی منظوری دی۔ اطلاق گھریلو ، زرعی، تجارتی ، کے الیکٹرک صارفین پرہوگا، ذ رائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذ ریعے اس سمری کی منطوری دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے
آئندہ مالی سال24۔2023 کیلئے بجلی کے صارفین پر تین روپے23پیسے تک فی یونٹ اضافی سر چارج اضافہ کی منظوری دی ہے تاہم اوسط اضافہ دو روپے 63پیسے ہوگا۔ا س اضافے کا اطلاق گھریلو ،زرعی اور تجارتی تمام صا رفین پر ہوگا۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہو گا۔ اس فیصلہ سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق اس اضافی سر چارج کا مقصد سرکلر ڈیٹ میں کمی لا نا اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرضہ اور سود کو اتا رنا ہے۔
پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2500ارب روپے ہوچکا ہے جس میں پاور ہولڈنگ کمپنی کا قرضہ1800ارب روپے ہے۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال کیلئے حکومت پہلے ہی بجلی کے صا رفین پر مارچ سے جون تک کیلئے 76ارب روپے کا بوجھ ڈال چکی ہے تاہم آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ اگلے سال بھی اضافی سر چارج لگایا جا ئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں