جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی قائدین کی عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما فرخ حبیب اور میاں اسلم اقبال کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں فرخ حبیب اور میاں اسلم اقبال اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

فرخ حبیب اور میاں اسلم اقبال اپنے وکیل نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج راجا جواد عباس نے فرخ حبیب اور میاں اسلم کی عبوری ضمانتیں منظور کیں۔پی ٹی آئی کے ان رہنماوں پر تھانہ رمنا اسلام آباد میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close