موجیں ہی موجیں، سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار 900روپے کم ہوگئی ہے۔ جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالرز فی اونس اضافے کے بعد 1849 ڈالرزہوگئی ہے۔

اس کے باجود مقامی منڈی میں سونا 4900روپے فی تولہ سستاہو کر 2 لاکھ 1600 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 4200 روپے کم ہوکر 172840 روپے ہوگئی ہے ۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر یوٹرن لیتے ہوئےپاکستانی روپے کے مقابلے 6 روپے 84پیسے سستا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 6 روپے 84 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھا گیا، 190 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 800 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے کا ہوشربا اضافہ ہوا، ایک دن میں ڈالر کی تاریخ میں یہ دوسرا بڑا اضافہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close