غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر حریم شاہ روپڑیں

اسلام آباد (پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں،مجھے پہلے ہی بہت ڈرامے اور کمرشلز آفر ہو چکے تھے۔

انہوں نے ایک ویب چینل کو انٹرویو میں لیکڈ ویڈیوز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر مجھ پر بہت بھروسہ کرتے ہیں۔،اللہ نے ایسا شوہر دیا جو قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے،بلال نے مجھے ہر خوشی دی، وہ میرے ساتھ سر فخر سے اٹھا کر چلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ویڈیوز لیک کی گئیں جو میرے گھر کے اندر بنائی گئی ہیں،ویڈیوز میں کسی شخص کے ساتھ موجود نہیں ہوں۔میری دوستوں نے بدنام کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل کیں۔وہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتی تھیں لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا اور نہ ہی میں ملنا چاہتی تھی کیونکہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ صندل خٹک اور عائشہ ناز کو شہرت بھی میری وجہ سے ملی۔ان کی حرکت کی وجہ سے میری فیملی اور میرے شوہر کی فیملی پریشان ہیں۔اگر ہمارے خاندان میں کسی کو بھی کچھ ہوا تو یہی دو لڑکیاں ذمہ دار ہوں گی۔ایف آئی اے سے بھی رجوع کر رکھا ہے،مجھے انصاف نہ ملا تو پھر ایف آئی اے ذمہ دار ہو گا۔صندل خٹک اور عائشہ ناز نے مجھے بلیک میل کرنے کے لیے میرے شوہر سے بھی رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے پاس حریم شاہ کے خلاف بہت کچھ ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان آ کر قانونی کارروائی کریں گی۔حریم شاہ نے کہا کہ میں صندل خٹک کو ترکی بھی لے کر گئی تھی،وہاں صندل 7 ماہ تک میرے اپارٹمنٹ میں ہی رہی۔ حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو بھی پڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close