حکمران اتحاد کو بڑا جھٹکا، اہم جماعت نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر عمر فاروق نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا۔سینئر نائب صدر ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ سینٹر عمر فاروق نےکہا کہ اس وقت حکومت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے اور اس سے باہر نکلنا ہوگا۔چند دنوں میں پارٹی میٹنگ میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہماری میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا حکومت سے نکلنے پر مشاورت ہے، میں نے سینیٹ میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے پارٹی کو تحریری درخواست کر دی ہے۔سینٹر عمر فاروق نے کہا ہم حکومت کے طریقہ کار سے ناخوش ہیں، میں نے کہہ دیا ہے حکومت کے کسی بل کی حمایت نہیں کروں گا۔عدم استحکام کی وجہ سے ہر محکمے نے اپنا کام چھوڑ کر دوسرے کا کام کرنا ہے۔پی ڈی ایم کو کہا ہے پہلے فیصلہ کر لیں پارلیمنٹ کی آزادی تک ایوان میں نہیں جائیں گے۔اے این پی رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پارلیمنٹ کا نشہ ہے اور جب تک یہ نشہ نہیں چھوڑتے ایسا ہی ہوگا۔سینیٹر عمر فاروق نے کہا پی ڈی ایم کس کے لیے بنا تھا آج تو ایسا کچھ نہیں ہو رہا ،ہم نے کوئی ریلیف نہیں دیا، عام آدمی کے لیے تو موت ہے۔ان کی خام خیالی ہے کہ وزیر بنا کر اتحادیوں کو خوش کر کے عوام پر بوجھ ڈال دیں گے۔سینیٹر عمر فاروق نے مزید کہا کہ مریم نواز سارا ملبہ پی ڈی ایم پر ڈالنا چاہتی ہیں۔مریم نواز بتائیں وزیراعظم کون ہے، بڑی وزارتیں میں کس کے پاس ہیں۔چچا وزیراعظم میں اور مریم کہتی ہیں ہماری حکومت نہیں۔مریم نواز یہ کہہ کر اپنے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔کیپٹن صفدر کو اللہ پاک نے ہدایت دی اور انہوں نے سچ بول دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close