پی ایس ایل ویمن لیگ ، ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ویمن لیگ کے 3 نمائشی میچوں کی تفصیلات اور ٹیموں کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں خواتین کی دو ٹیموں کےدرمیان 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔نجی ٹیو ی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پی سی بی نے نمائشی میچز کیلئے امازون اور سپر ویمن کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن کی قیادت بسمہ معروف اور

ندا ڈار کریں گی۔ بدھ (8 مارچ) کا ٹی ٹوئنٹی میچ ویمنز ڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جس میں ویمن امپاورمنٹ پر آگاہی دی جائے گی۔ پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے جمعہ (10 مارچ) کو دوسرا نمائشی میچ کھیلا جائے گا جبکہ ہفتہ (11مارچ) کو تیسرا اور آخری نمائشی میچ سرکل ویمن کے تعاون سے تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close