عثمان بزدار اور شیریں مزاری کے حوالے سے ایکشن شروع

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف پنجاب میں ایک بار پھر انکوائریز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں افسران سے بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف اراضی کی منتقلی کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف انکوائریز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی دور میں بند کر دی گئی تھیں لیکن اب پھر ان پر ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close