کراچی میں 3 اور 6 مارچ کو ہلکی بارش کا امکان

کراچی(آئی این پی)کراچی میں 3 اور 6 مارچ کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسم کے حوالے سے تجزیہ کرنے والے جواد میمن نے کہا ہے کہ حالیہ مغربی ہواؤں کا سسٹم جنوب کی جانب بڑھا تو گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 3 اور 6 مارچ کو ہوا کی رفتار کم اور نمی کا تناسب زیادہ ہوگا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہوائیں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ بالائی، وسطی اور جنوبی سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی 6 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی 6 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close