پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے، عمران خان کا ٹویٹ

لاہور (آئی این پی) سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے‘پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے‘11 ماہ میں روپے کی قدر 62 فیصد کم ہونے سے قرضوں میں 14ٹریلین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا‘پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں چودہ ٹریلین روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close