معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی۔۔ چینی کمرشل قرض ملنے سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 55 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24فروری تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 26 کروڑ ڈالر رہے۔

 

 

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 فروری کوختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جن میں سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close