سعودی عرب جانے والے ہوشیار، جہاز میں سامان لے جانے کے رولز سخت کر دیئے گئے

جدہ (پی این آئی) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کسی بھی ملک سے سعودی عرب جانے والی تمام ائرلائنز کو نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے مقرر کردہ حد سے زیادہ سامان لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم میں کہا گیا ہے سعودی آنے والی تمام ائرلائنز مسافروں کے مقرر کردہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کرنے سے اجتناب کریں، چیک ان کرتے وقت صرف مقررہ حد کے وزن کے سامان والے بیگیج کو جہاز میں بھیجا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ائرلائنز مسافروں کا مقررہ حد سے زیادہ سامان وصول کرتی ہیں، ٹکٹ جاری کرتے وقت سامان کے وزن کی مقررہ حد کی پالیسی واضح لکھی ہوتی ہے لیکن آئندہ ایسی کسی رعایت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close