بیٹری پر چلنے والی سستی گاڑیوں کا منصوبہ سامنے آ گیا

واشنگٹن (پی این آئی) دنیا کے امیر ترین شخص، ٹوئٹر، نجی خلائی ادارے سپیس ایکس اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے بیٹری سے چلنے والی سستی گاڑیوں کی تیاری کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور ان کے قریبی دوست کی جانب سے ٹیسلا کمپنی کا ماسٹر پلان پیش کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں سفری طریقوں کی مکمل تبدیلی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کمپنی نے گاڑیاں بنانے سے متعلق نئے پلیٹ فارم کے بارے میں بتایا کہ اس کا مقصد پیداواری لاگت کو 50 فیصد تک کم کرنا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا مقصد ہے کہ لوگوں کے لیے کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیاں بنائی جائیں۔ ایلون مسک نے اس حوالے سے دی جانے والی پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ تمام گاڑیاں مکمل طور پر الیکٹرک اور اسمارٹ ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close