محکمہ موسمیات نے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب سمیت خطۂ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بلائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی/وسطی پنجاب اور خطۂ پوٹھو ہارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران استور اور اسکردو میں ہلکی برفباری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: بارکھان 33، خضدار 25، چمن 04، دالبندین 03، نوکنڈی 02، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 16، سٹی 07)، سیدو شریف 08، مالم جبہ 04، بالاکوٹ، پاراچنار 03، پٹن 02،کالام 01، پنجاب: ڈی جی خان 05، بھکر 08، جھنگ، نورپور تھل 06، کوٹ ادو 05، لیہ ،نارووال 04، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، ملتان (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، فیصل آباد02، بہاولنگر، کوٹ ادو، حافظ آباد، جوہرآباد، لاہور (سٹی، ایئرپورٹ) 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 04 اور گلگت بلتستان: اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی06اور کالام میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close