ایران نے بڑے مغربی ملک کے دو سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا

تہران(شِنہوا)ایران نے برلن کے مداخلت پسندانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قراردیتے ہوئے ملک سے نکال دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جرمن حکومت پر ایران کے داخلی اور عدالتی معاملات میں غیر ذمہ دارانہ مداخلت کا الزام لگایا۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزارت نے تہران میں جرمنی کے سفیر ہانس اودو موزیل کو طلب کیا ہے اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ کنعانی نے کہا کہ ایران غیر معقول مطالبات کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کرے گا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بعض ممالک اس کے بنیادی اصولوں اور قومی خودمختاری کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں تو ایران دیگر متبادل اقدامات اٹھائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close