خواجہ آصف کا الیکشن 90 کے بجائے 9 دن میں کرانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (آئی این پی) وزیردفاع خواجہ آصف نے الیکشن نوے کے بجائے نو دن میں کرانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کا انعقاد صاف و شفاف نہیں ہو سکے گا۔بدھ کو وزیردفاع خواجہ اآصف نے سپریم کورٹ کے صوبائی انتخابات ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق کیسز دو عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،

سپریم کورٹ کے فیصلے سے کیسز پر اثرپڑے گا، بہتر ہوتا کہ زیر سماعت کیسز کا فیصلہ آنے کے بعد ہی سپریم کورٹ اپنی کوئی رائے پیش کرتا۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ الیکشن نوے کے بجائے نو دن میں ہو جائیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن کا انعقاد صاف و شفاف نہیں ہو سکے گا، انتخابی عمل متنازعہ ہوگا اور ایسے پروسس کا کیا فائدہ جو آگے جا کر متنازع ہو۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close