90دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت کا کیا مستقبل ہو گا؟ بیرسٹر اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹراعتزاز احسن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا ،90روزمیں الیکشن ہونا ہی تھے ،90دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،نگران حکومت غیر قانونی ہوجائے گی اور بہروپئے بن جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ اکثریت کا فیصلہ درست اور خوش آئند ہے ،

الیکشن کمیشن اس معاملے میں بنیادی فیکٹر ہے،الیکشن کمیشن نے مشاورت بھی کرنا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا ،اعتزاز احسن نے کہاکہ 90روزمیں الیکشن ہونا ہی تھے ،90دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،نگران حکومت غیر قانونی ہوجائے گی اور بہروپئے بن جائیں گے،سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہائیکورٹ کے پاس کوئی بات رہ نہیں گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں