عدالت نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا ہے۔ آج صبح سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات سے بھی روک دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ 27 فروری کو تحریک انصاف کے سابق ممبران قومی اسمبلی اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر علی کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ’الیکشن کمیشن نے 17 جنوری 2023 کو جاری نوٹیفکیشن میں پی ٹی آئی کے چند اراکین کے استعفے قبول کیے، ہمارے استعفے 123 ممبران کے تھے اور تمام نے ڈی سیٹ ہونا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ استعفے منظور کرکے ڈی نوٹی فائی کرنا کالعدم قرار دے کر بحال کیا جائے اور حتمی فیصلے تک عدالت استعفوں پر عمل درآمد روک دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں