مظفر گڑھ (پی این آئی)مظفر گڑھ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر عبدالحئی دستی کے گھر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران 12کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ہے جس میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں۔
سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد،نوٹوں کو گننے میں اینٹی کرپشن کی ٹیم کو کئی گھنٹے لگے،، کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں pic.twitter.com/njTqnj0zSQ
— M Awais Kiyani (@awaiskiyani24) February 28, 2023
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کاکہناکہ یہ رقم عبدالحئی دستی نے مختلف منصوبوں میں بطور کمیشن وصول کی تھی ، چھاپے کہ دوران نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد ہوئی،تاہم ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے برآمد ہونیوالی کرنسی کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں 5،5ہزار روپے کے نوٹوں کی گڈیاں اور درہم کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں