اٹلی نے 2023 میں پاکستانیوں کو 15 ہزار سے زائد ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) یورپ کے ملک اٹلی نے اس سال پاکستانیوں کے لیے 15 ہزار سے زائد ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں اٹلی کے سفیر مسٹر فیرارے نے مقامی نیوز چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ سال 2022 میں اٹلی کے سفارت خانے نے پاکستانیوں کو 22 ہزار ویزے جاری کیے اور اس سال اس سے زیادہ ویزے جاری کرنے کی پلاننگ کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ سال تقریباً ایک ارب یورو پاکستان بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ورکر اٹلی کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close