عمران خان کے خلاف اقدام قتل کیس، عدالت نے فوری رعایت دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کے کیس میں عمران خان کے وکیل سردار مصروف ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت کب تک آئیں گے؟

وکیل نے انہیں بتایا کہ عمران خان لاہور سے نکل چکے ہیں، وہ براستہ موٹر وے اسلام آباد آ رہے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں عمران خان پہلے بینکنگ کورٹ جائیں گے، پھر کچہری آئیں گے، ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، کچہری میں پیش ہونے کا ایک وقت نہیں بتا سکتا، تاہم وہ عدالتی وقت کے اندر کچہری میں پیش ہو جائیں گے۔ دوسری جانب مدعی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک وقت دے دیں، ہم آپ کا انتظار نہیں کر سکتے۔ تاہم عدالت نے سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا اور کہا کہ کیس کی سماعت کے دوبارہ 12 بجے فریقین پیش ہو جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں