بینکنگ کورٹ، عمران خان کیس کی سماعت سے قبل اہم پیش رفت ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) بینکنگ کورٹ میں سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی بینکنگ عدالت آج صرف عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرے گی۔ اس حوالے سے بینکنگ عدالت کی جانب سے تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close