پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) علی امین گنڈاپور سنگین جرم کے الزام سے بری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے 2 بھائی الزام سے بری ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔سینئرسول جج محمد شبیر نے علی امین گنڈا پور اور ان کے 2 بھائیوں عمر امین گنڈا پور اور فیصل امین گنڈا پور کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close