کوئٹہ میں دودھ اور پشاور میں مرغی کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں؟

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں دودھ اور پشاور میں مرغی مہنگی ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 160 سے بڑھ کر 180 روپے ہو گئی ہے ۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ طوغی روڈ سمیت بعض علاقوں میں فی لیٹر دودھ 200 روپے میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

انتظامیہ کی طرف سے شہر میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 135 روپے مقرر ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں مرغی فی کلو 460 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے گزشتہ 3 ہفتوں میں چکن کی قیمت میں 90 روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close