اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی نوید سنا دی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق منگل سے جمعرات تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک میں داخل ہو ں گی ،مری ،گلیات ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے،
چترال ،دیر ،سوات ،کوہستان ،مانسہرہ ،شانگلہ اوربونیرمیں بھی بادل برس سکتے ہیں، رپورٹ کے مطابق پشاور ،کوہاٹ ، نوشہرہ ،صوابی اورچارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، گجرات میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ، لاہور ، فیصل آباد، جھنگ، قصور میں بھی بارش متوقع ہے،شیخوپورہ، میانوالی ،سرگودھا اور ملتان میں بادل برسنے کا امکان ہے،سکھر، جیکب آباداورلاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں