عمران خان نے خود پر درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دیدی ہے، انہوں نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ ان کیخلاف درج مقدمہ جھوٹا اور من گھڑت ہے، مقدمے کو خارج کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دیدی ہے، درخواست میں عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمہ جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا، ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھا۔ انہوں نے استدعا کی کہ میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔ دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس، بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم،چیئرمین پی ٹی آئی نے منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔اے آر وائے نیوز نے ذائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ پارٹی کے سنیئر رہنما بھی عدالت جائیں گے،راولپنڈی کے پارٹی عہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ عدالت اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ آج بینکنگ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 22 فروری کے آرڈر کی کاپی بینکنگ عدالت میں پیش کی گئی،بینکنگ عدالت نے ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

جبکہ عمران خان کی بینکنگ عدالت کو عبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا،بینکنگ عدالت میں پیش کیا گیا تحریری حکمنامہ 6 صفحات پر مشتمل ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا تاثر ملتا ہے کہ سرکار عمران خان کو علاج کے لیے یا میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کیلئے وقت دینا چاہتی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ درخواست گزار 25 فروری کو پیش ہوجائیں تو اعتراض نہیں ہو گا۔ بظاہر درخواست گزار نے حاضری سے استثنٰی کیلئےاطمینان بخش وضاحت پیش کی،جج بینکنگ عدالت نے عمران خان کو طبی بنیاد پر حاضری سے استثنٰی دے کر غیر قانونی عمل نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں