اسلام آباد (پی این آئی)تلوار کی طرح سر پر لٹکتی ہوئی مالی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر وزارت خزانہ نے اے جی پی آرکو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ حتیٰ کہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔ جمعہ کی رات سینئر سرکاری عہدیداروں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجراء کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس نمائندے نے خزانہ ڈویژن کے سینئر عہدیداروں سے رابطے کی کوشش کی لیکن ان کی طرف سے رات دیر تک کوئی جواب نہ ملا۔ اس نمائندے نے وزیر خزانہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خبر غلط ہو سکتی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرکے دوبارہ رابطہ کرنے کا وعدہ کیا لیکن رات کو ایک بجے تک خبر شائع ہونے تک انہمالی بحران شدت اختیار کرگیا، تنخواہیں روکنے کا حکموں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کیلئے اے جی پی آر گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ
وزارت خزانہ نے بلوں بشمول تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا حکم ملا ہے۔ فوری طور پر بلوں کی کلیئرنس روکنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں