خبردار ہوشیار، کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے الرٹ کر دیا

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کل ملک کے بالائی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، شہر میں مغرب اور شمال مغرب کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا کہ کراچی میں دن کا درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے رات میں موسم بہتر رہنےکا امکان ہے۔

ماہرین نے کہا کہ رات کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہے، فروری میں بڑھتا درجہ حرارت آنے والے موسم گرما کی سختی کی نشاندہی کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں