مہنگائی اور افراط زر کی ایک اور خوفناک لہر سر پر آ گئی، آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط تسلیم

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی اور افراط زر کی ایک اور خوفناک لہر 22 کروڑ عوام کے سر پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے آئی ایم ایف کے مذاکرات گزشتہ رات دیر گئے جاری رہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہےہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، پاکستان نے جون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنے والے ممالک سے بھی بات کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں