جسٹس مظاہر علی نقوی کا الزامات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)جسٹس مظاہر علی نقوی نے خود کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جسٹس مظاہرعلی کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی نے کبھی پرویز الٰہی یا مونس الٰہی سے ٹیلی فون پر گفتگو نہیں کی ،گزشتہ سال پرویز الٰہی معذرت کرنے کے لیے جسٹس مظاہر کے گھرآئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جسٹس مظاہر علی کسی پلازے کے مالک نہیں ہیں ان کی ملکیتی تمام پراپر ٹی کی تفصیلات ایف بی آر میں جمع ہیں ، خاندانی ذرائع نے کہا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں زیر تعمیر گھر ڈی ایچ اے اور گوجرانولہ والا گھر بیچ کر تعمیر کیا جارہا ہے ، جج کی ایک بیٹی بیرون ملک زیر تعلیم ہے جس کے تعلیمی اخراجات کے لیے ذاتی سیلری اکاؤنٹ سے 22ہزار پاؤنڈ بھیجے گئے تھے، جس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں