آدمی نے 500ڈالر کا کھانا کھا کر ویٹرس کو 10ہزار ڈالر ٹپ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی )آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے علاقے سائوتھ ییرا میں شہری نے 500ڈالر کا کھانا کھا کر ویٹرس کو خوش ہو کر 10ہزار ڈالر کی ٹپ دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ آسٹریلیا میں شہری نے گیلسن نامی ریسٹورنٹ پر کھانے کا آڈر کیا جس کا بل 500ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا90ہزار بنا ، شہری نے خوش ہو کر ویٹرس کو 10ہزار جو پاکستانی روپے میں 17لاکھ 87ہزار بنتی ہےکی ٹپ دیدی ۔ویٹرس ایک طالبہ تھی جو پارٹ ٹائم کام کرتی تھی اتنی بڑی ٹپ دیکھ کر وہ خود بھی حیران رہ گئی ،

شہری نے کہا ہے کہ تمام ویٹرز اسے ایک دوسرے میںتقسیم کر لیں لیکن اس میں سے 70فیصد حصہ اس ویٹرس کو دیا جائے جبکہ باقی 30فیصد باقی عملے میں تقسیم کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close