ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکائونٹ کو منجمد کر کے 50 کروڑ کی ریکوری کر لی ،کتنے ارب واجب الادا ہیں؟

لاہور(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے قومی ائیر لائنز کے بینک اکائونٹ کو منجمد کر کے 50کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں2ارب86کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔

ایف بی آر کی ٹیم نے پی آئی اے کے بینک اکائونٹ کو منجمد کر کے اس میں سے50کروڑ روپے ریکوری کر لئے ہیں۔ ایف بی آر نے عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکائونٹس بدھ کے روز منجمد کئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close