انتخابات کیلئے صدارتی حکم، الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ازخودنوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کے انتخابات سے متعلق احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا مقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامے پر فیصلہ کرنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close