شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی کو کوٹ لکھپت سے کون سی جیل میں منتقل کر دیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے منتقل کردیا گیاہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاری دینے والے تمام اسیر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ ان رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 3 ایم پی او میں گرفتار دیگر کارکنوں کو ڈی جی خان جیل بھجوایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی طرف سے آج مزید گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں